سوئٹزرلینڈ میں برقعہ پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ کی تجویز 

Oct 13, 2022 | 16:51 PM

ایک نیوز نیوز: سوئس حکومت نے برقعہ پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 1000 ڈالر جرمانہ کرنے کےلئے ڈرافٹ لا پارلیمنٹ کو بھیج دیا۔ 
ڈرافٹ لا گذشتہ سال کے حجاب پہننے پر پابندی کے حوالے سے ریفرنڈم کی روشنی میں بھیجا گیا۔ برقع پہننے پر پابندی کے حق میں 51.2 فی صد ووٹ پڑے تھے، لیکن اسے اسلام دشمن اور جنسی تعصب پر مبنی قرار دیا گیا تھا۔
سوئس کابینہ نے برقعہ پہننے کی پابندی پر 1000 ڈالر جرمانہ کرنے فیصلہ مشاورت کے بعد کیا۔ 
کابینہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ برقعہ پہننے پر پابندی کا مقصد لوگوں کی حفاظت کےلئے کیا گیا ہے اور سزا دینا ترجیح نہیں ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کا اقدام دائیں بازو کی جماعتوں کے اصرار پر اٹھایا گیا۔ 
بل میں برقعہ یا نقاب کا ذکر نہیں کیا گیا، لیکن عوامی مقامات بشمول پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس پر آنکھیں، ناک اور منہ کو ڈھانپنے سے روکا گیا ہے۔
مثال کے طور پر ایک مسلمان خاتون بال ڈھانپ سکتی ہے، لیکن نقاب اور برقعہ نہیں پہن سکتیں۔
تاہم سکیورٹی، موسم یا صحت کے پیش نظر ماسک پہننے کی اجازت ہوگی۔
مسلمانوں نے بل کی شدید مذمت کی ہے۔

مزیدخبریں