کون آفتاب اقبال ؟ بابر اعظم کا صحافی کے سوال پر جواب

Oct 13, 2022 | 16:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان آفتاب اقبال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
پوسٹ میچ کانفرنس کے دوران صحافی نےٹی وی میزبان  آفتاب اقبال سے متعلق بابر س اعظم ے سوال کیا کہ آفتاب اقبال نے کہا آپ بطور کپتان اچھا نہیں چل رہے ہیں تو یہ سب سننا آپ کیلئے کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے؟
جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے جواب دیا مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کر رہے ہیں۔  آپ نے جس کا نام لیا میں انہیں جانتا بھی نہیں ہوں۔ بہر حال یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں اور پھر جب برا پرفارم کریں تب تنقید کیلئے تو سب تیار رہتے ہیں۔

بابر اعظم نےمزید  کہا کہ ہم ان چیزوں پر دھیان نہیں دیتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے جتنا ٹیم کو اعتماد دیا جاسکے ہم دیں اور اچھی طرح ٹیم کو چلائیں جب بری کارکردگی ہو تو ہماری بات ہوتی ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟  
بابر اعظم نے شاہین آفریدی کی قومی ٹیم میں واپسی پر کہا میں شاہین کی واپسی کا کافی عرصے سے انتظار کررہا تھا۔  اہم بات یہ ہے کہ وہ 100 فیصد صحتیاب ہوکر آئیں۔  میری شاہین سے آخری مرتبہ بات ہوئی تو اس نے کہا کہ میں پہلے سے زیادہ اچھا محسوس کررہا ہوں۔ مجھے یہ سن کر بہت اچھا لگا۔ 

مزیدخبریں