معصوم بچے بھی ڈینگی مچھرکا شکار،ہسپتال بھر گئے

ڈینگی مچھر کےوارمیں تیزی،وائرس نے بچوں کو بھی نشانےپر رکھ لیا
کیپشن: ڈینگی مچھر کےوارمیں تیزی،وائرس نے بچوں کو بھی نشانےپر رکھ لیا

ایک نیوز نیوز: ڈینگی وائرس کے وار تیزی سے جاری، وائرس نے  بچوں کو بھی اپنے نشانے پر رکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈینگی بخار کے 40 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلڈرن ہسپتال میں 10 بچے ڈینگی بخار سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں 8 بچے،میو ہسپتال  میں 3 بچے،جناح ہسپتال میں 5 بچے ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں اور ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

ادھر سید مٹھا ہسپتال میں 1،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 1 ،میاں منشی 2، جنرل ہسپتال 4،میاں میر ہسپتال میں 1بچہ، گنگارام ہسپتال میں 3اور سروسز ہسپتال میں 2 بچے ڈینگی بخار میں مبتلاہیں جن کا علاج ہسپتالوں میں چل رہا ہے۔