الیکشن کمیشن کا این اے 45 میں الیکشن ملتوی کرنےکا فیصلہ برقرار

Oct 13, 2022 | 13:44 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن نے این اے 45 میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جے یو آئی کے امیدوار کی درخواست نمٹا دی۔

این اے 45 کرم میں الیکشن ملتوی کرانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

جے یو آئی کے امیدوار جمیل خان کے وکیل کامران مرتضیٰ پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا حالات این اے 46 میں خراب ہیں این اے 45 میں نہیں نہ ہی کسی امیدوار نے کوئی شکایت نہیں کی، الیکشن کمیشن کو جان بوجھ کر چیف سیکرٹری اور آئی جی نے غلط انفارمیشن دی۔

تحریک انصاف کے سابق ایم این اے فخر زمان کے وکیل بھی پیش ہوئے اور کہا کہ وہاں حالات خراب ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا ہم نے تو آپ کو نہیں بلایا۔

وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اب تو پتہ چل کون التواء چاہتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے اسی لئے الیکشن کمیشن کو التواء کا مشورہ دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ 16 اکتوبر کو این اے 45 میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے، بہت جلد کرم این اے 45 میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 45 میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جے یو آئی کے امیدوار کی درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں