ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے بڑا تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے تعلیمی اخراجات ختم کردئیے ہیں۔
وزیر اعظم ہاؤس کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کی اعلی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیراعظم نے اقدام اٹھایا، اقدام کا مقصد قومی اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کا فروغ ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علم مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے جبکہ بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئےتعلیمی پیکج سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ طالب علموں کے پچاس فیصد تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی اور پچاس فیصد فیس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ادا کرے گی۔
اسکے علاوہ وزیراعظم کی ہدایات پر یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم بھی بحال کردئیے گئے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اسی طرح کی سہولیات وزیراعلی پنجاب کے طورپر طالب علموں کو دی تھیں۔