ایک نیوز نیوز: اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کی ضمانت کنفرم کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عدالت میں پیشی کے لیے ایف ایٹ کچہری پہنچے اس موقع پر اسد عمر اور فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیر نے دلائل دیے۔
عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کردی جس کے بعد عمران خان عدالت سے روانہ ہوگئے۔
عدالت کی جانب سے ضمانت کنفرم کیے جانے کے بعد عمران خان کے وکلا نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔
خاتون جج دھمکی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مستقل ضمانت منظور۔
— Turab Naqvi (@turab_naqvi97) October 13, 2022
عدالت سے نکلتے ہی عمران خان نے ایک بار پھر اپنا خطرناک ہونا دھرا دیا۔#imrankhanPTI pic.twitter.com/eVpRHA6JSp