ایک نیوز نیوز: برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب آئندہ سال 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوگی۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بادشاہ کہ تاج پوشی کی تقریب روایتی انداز میں ہوگی جو کہ پچھلے ایک ہزار سال سے ایسی تقاریب میں اختیار کیا جاتا ہے۔
بادشاہ شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی رسم نئے شاہی دور کی علامت ہوگی۔ بادشاہ چارلس سوئم برطانیہ کے 41 ویں بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے سب سے ضعیف العمر بادشاہ ہیں۔
بادشاہ چارلس سوئم کچھ روایتی رسومات کو کم کرنا چاہتے تھے کیونکہ ملک میں مصارفِ زندگی کے اخراجات کا بحران ہےلیکن بکنگھم محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ روایتی تقریب کے تمام بنیادی اجزا کو برقرار رکھا جائے گا۔ شاہ چارلس سوئم صرف برطانیہ ہی نہیں بلکہ 14 دیگر ممالک کے بھی بادشاہ ہیں۔ جس میں آسٹریلیا، کینیڈا، جمیکا، نیوزی لینڈ اور پاپوا نیو گینیا بھی شامل ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ ملکہ ایلزبتھ کی وفات کے بعد 73 سالہ چارلس بادشاہ بن گئے تھے لیکن ان کی اور ملکہ کمیلا کی تاجپوشی کی تقریب اگلے سال 6 مئی کو ہوگی۔برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کی تقریب تاج پوشی 1066 سے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہی منعقد ہو رہی ہے۔ برطانیہ میں 70 سال کے بعد تاجپوشی کی تقریب منعقد ہوگی۔برطانیہ میں تاجپوشی کی آخری تقریب جون 1953 میں ملکہ الزبتھ دوم کی ہوئی تھی۔