شیخوپورہ : غیر قانونی کالونیوں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ

Oct 13, 2022 | 12:34 PM

شاہدورک: شیخوپورہ میں ضلع کونسل کی حدود میں  80 غیر قانونی اور غیر منظور شدہ  پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں موجود ہیں جس میں پلاٹوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق  پلاٹوں کی خرید و فروخت پر فوری طور پر پابندی لگانے کے لیے چیف آفیسر ضلع کونسل نے چیف کلیکٹر کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ 

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ فیروز والا میں بننے والی 26 تحصیل شیخوپورہ میں37 تحصیل شرقپورشریف میں 4 تحصیل صفدر آباد میں 4 اور تحصیل مریدکے میں بننے والی 9 پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیاں غیر منظور شدہ ہیں۔

مراسلہ میں مزید کہا گیاہے کہ عوام کے سرمایہ کو محفوظ رکھنے کی خاطر ان کالونیوں کے پلاٹوں پر پابندی عائد کر دی جائے۔ ایسی کالونیوں میں زرعی زمینوں کو شامل کیئے جانے کے عمل کو بھی فوری طور پر روکا جائے۔

مزیدخبریں