زینب شہباز: لاہور کی فضاؤں میں سموگ کا راج،محکمہ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس 196 ریکارڈ کیا گیا ہے۔جس کے بعد اسموگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات نے دن بدن فضائی آلودگی میں اضافے کو خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ہے،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پرآگیاہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی لاہور میں ریکارڈ کی گئی ہے۔