ویڈیو: اٹلی میں اڑتے طیارے کا پہیہ گر گیا

اٹلی کے ٹارنٹو ائیر پورٹ پر جیسے ہی فضا میں بلند ہوا تو اس میں سے  ایک وہیل الگ ہو کر زمین پر گر گیا۔
کیپشن: اٹلی کے ٹارنٹو ائیر پورٹ پر جیسے ہی فضا میں بلند ہوا تو اس میں سے  ایک وہیل الگ ہو کر زمین پر گر گیا۔

ایک نیوز نیوز: اٹلی  میں ٹارنٹو ائیرپورٹ میں فضا میں موجود طیارے کا پہیہ گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل  ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بوئنگ 747-400 ڈریم لفٹر ائیرکرافٹ اٹلی کے ٹارنٹو ائیر پورٹ پر جیسے ہی فضا میں بلند ہوا تو اس میں سے  ایک پہیہ الگ ہو کر زمین پر گر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  زمین پر گرنے والے طیارے کے پہیہ کا وزن 100 کلو گرام تھا۔ خوش قسمتی سے  طیارے کا پہیہ کھلی جگہ پر گرا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اڑتے طیارے سے پہیہ گرنے  کا واقعہ 11 اکتوبر کو پیش آیا ۔  متعلقہ حکام نے واقعے کی انکوائری شروع کر  دی  ہے۔