ایک نیوز نیوز: سہ فریقی ٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست سے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے آخری گروپ سٹیج میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز سکور کیے ہیں۔
بنگلادیش کی جانب سے لٹن ڈاس نے 69 اور شکیب الحسن ٹاپ نے 68 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سےنسیم شاہ نے 27 رنز کے عوض 2 وکٹوں کو آؤٹ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ کپتان بابر اعظم نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وہ حسن محمود کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ حیدر علی جس کے بعد بلے بازی کرنے آئے لیکن وہ 2 گیندوں پر صفر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ وکٹ کیٌپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کا سکور آگے بڑھاتے رہے۔ محمدرضوان 69 رنز بنا کر سومیو سرکار کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز کی بلے بازی نے میچ کا رخ بدلا محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی دھوا دار اننگز کھیلی اور میچ کو پاکستان کے حق میں بدلا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش سہ فریقی سیریز میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین فائنل میچ کل کھیلا جائے گا۔