ایک نیوز نیوز: جامشورو میں نوری آباد کے قریب المناک حادثہ پیش آیا۔ بس میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں المناک حادثہ پیش آیا۔ بس میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی،کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
جاں بحق افراد میں 8 بچے، 9 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ جلنے والی مسافر کوچ میں پچپن کے قریب افراد سوار تھے۔ تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔
ڈی ایچ او کے مطابق ورثا نے ڈی این اے کرانے سے انکار کر دیا۔ بس کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جا رہی تھی۔ کچھ مسافر اپنا سامان لینے کیلئے دوبارہ بس میں چڑھے اور جھلس گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی۔