ایک نیوز نیوز:سینیٹر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا عدالت نے اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کو سینئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
دوسری جانب عدالت میں اعظم سواتی کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو صرف سیاسی بنیادوں پر کو گرفتار کیا گیا ہے، اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا۔
عدالت نے ایف آئے اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
مزید برآں عدالت نے حکم دیا کہ اعظم سواتی کا فوری طورپر پمز اسپتال میں میڈیکل کرائیں جس کے بعد ایف آئی اے اعظم سواتی کو لے کر پمز اسپتال روانہ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو رات گئے گرفتار کیا گیاتھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ان کے متنازعہ ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا تھا، اعظم سواتی پر اداروں کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کواشتعال دلانےجیسےالزامات ہیں۔
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کا نام ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل نہیں ہے تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔