ایک نیوز نیوز: سرگودھا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں داخل ہوکرلڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کےمطابق تحصیل سلانوالی میں رستم علی نے محمد لطیف نامی شخص سے اُسکی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، لیکن انکار پر رستم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب گردی کے نتیجے میں لڑکی کا چہرہ بری طرح جلھس گیا، اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ستمبر کے آخر میں کراچی میں بھی ایک تیزاب گردی کا واقعہ رونما ہو چکا ہے جہاں شوہر نے سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون کا چہرہ اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے تھے۔