ایک نیوز نیوز: وادی کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی سوئی گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے سراٹھا لیا، چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کہ چکے ہیں کہ سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا، بہت مہنگئی ہوگئی ہے لہٰذا درآمد نہیں کرسکتے۔
گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بھی کہا تھا کہ سردیوں میں گیس بہت کم ہوگی لہٰذا کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس فراہم کرسکیں۔