عدالت نے عابد ملہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Oct 13, 2020 | 12:52 PM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) گجرپورہ رنگ روڈ خاتون زیادتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے مرکزی ملزم عابد ملہی کو عدالت کے روبرو پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل ریمانڈ کے دوران ملزم کی شناخت پریڈ کاعمل مکمل کیا جائے گا۔ دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

یاد رہے ملزم کی گرفتاری کیلئے شیخوپورہ، قصور سمیت 70 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے مگر ہر بار ملزم عابد ملہی بھیس بدل کر اور چکمہ دے کر رفوچکر ہوتا رہا۔ پولیس نے تاندلیانوالہ میں ملزم عابد ملہی کی موجودگی پر چھاپہ مارا، ملزم پولیس کو چکمہ دے کر مانگا منڈی والد کے گھر پہنچا،جہاں پولیس نے دھرلیا۔
مزیدخبریں