وہاڑی میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

Oct 13, 2020 | 11:55 AM

admin
وہاڑی (ایک نیوز نیوز) اسلام ہیڈورکس ضلع وہاڑی میں آج “ جدید فش فارمنگ تکنیک” کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی-

ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ فش فارمنگ کے جدید طریقے اپنا کر ہمارا فش فارمر اپنی پیداوار میں دس سے پندرہ گنا اضافہ کر سکتا ہے۔

اس ایک روزہ ورکشاپ میں فش فارمنگ کے جدید طریقوں کیج فش فارمنگ، بائیوفلاک اور آئی پی آر ایس اور شرمپ (جھینگا ) فارمنگ کے بارے میں مفت فنی تربیت دی گئی -

جناب ڈاکٹر سکندر حیات صاحب، ڈائیریکٹر جنرل فشریز پنجاب، کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں جدید فش فارمنگ کی آگاہی کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے-

اسلام ہیڈورکس ضلع وہاڑی میں منعقدہ یہ ورکشاپ آج 13 اکتوبر 2020 کو صبح 10 بجے شروع ہوئی

اس ایک روزہ ورکشاپ میں فش فارمر حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی-

ماہرین نے کیج فش فارمنگ، بائیو فلاک، آئی پی آر ایس جیسے جدید طریقوں کے بارے میں آگاہی دی جن سے ہمارا فش فارمر پیداوار میں دس سے پندرہ گنا اضافہ کر سکتا ہے-

محکمہ ہذا کے پبلسٹی ونگ کے زیر اہتمام ہونے والی اس ورکشاپ اور سیمینار میں شرکت کرنے والے افراد کو مفت آگاہی دی گئی-

محکمہ فشریز پنجاب کے ماہرین بشمول محمد ارشد بھٹہ ڈپٹی ڈائیریکٹر، ہیچری، بہاولپور اور میاں غلام قادر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فشریز پبلسٹی، لاہور، نے حاضرین کو بتایا کہ حکومت پنجاب جدید فش فارمنگ کی ترویج کےلیے کوشاں ہے اور کیج فش فارمنگ پر %80 جبکہ شرمپ فارمنگ پر %75 سبسڈی (مالی معاونت ) بھی دے رہی ہے-
مزیدخبریں