ایک نیوز:اسسٹنٹ کمشنر کراچی ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔
ہاظم بنگوار کو 28 اکتوبر کو کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ،چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے 28 اکتوبر کے حکم نامہ کو معطل کرکےنیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا،اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا، ہاظم بھنگوار اپنے منفرد سٹائل کے باعث مشہور ہوئے تھے ۔
ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائنگ میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار کو عدالتی احکامات پر ہٹایا گیا تھا۔