ایک نیوز: ایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم epayment 2.0 متعارف کر ادیا ۔
اس سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس ، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی یکجا کر دی گئی ہے، ایف بی آر ٹیکسوں کی ادائیگی کا نیا سسٹم IRIS 2.0 پورٹل کے اندر دستیاب ہے، ایف بی آر حکومت پاکستان کے وژن کے تحت پاکستان کے ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔
ایف بی آر نئے سسٹم سے صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی، ایف بی آر ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ePayment 2.0 کے ذریعے ایک جامع اور بہتر یوزر فرینڈلی انٹرفیس فراہم کیا ہے ۔
ایف بی آر ادائیگی مکمل ہونے پر تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کی جائیگی، ایف بی آر یہ انقلابی جدت ڈیجیٹل ٹیکس ایڈ منسٹر یشن میں ایف بی آر کی لیڈر شپ کی آئینہ دار ہے۔
ایف بی آر ایک ہی مربوط انٹرفیس فراہم کرنے سے متعدد لاگ اِنز اور پلیٹ فارم تبدیل کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے، ایف بی آر ایف بی آر زیادہ مؤثر، ڈیجیٹلی ترقی یافتہ پاکستان کے قیام کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔