ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج کی فائنل کال کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک مطالبات تسلیم نہیں کر لیا جاتے، فائنل احتجاج 24 نومبر ہفتے کے روز سے شروع ہوگا،ہمارا مطالبہ ہے کہ 26 ویں ترمیم واپس لی جائے، مینڈ یٹ واپس کیا جائے اور بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلے گی ،ساری پارٹی کو پتہ ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے ، احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہوگا، احتجاج ختم کرنے کا اختیار ایک کمیٹی کو ہوگا،کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاہم نام نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر گرفتار کر لیا جاتا ہے، علی امین گنڈاپور بھی قافلہ لے کر خیبر پختونخواہ سے نکلیں گے۔
عمران خان نے احتجاج کی فائنل کال کا اعلان کر دیا
Nov 13, 2024 | 14:52 PM