ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ سے متاثر مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی ۔
پنجاب بھر سے ایک ماہ مختلف بیماریوں کے 20 لاکھ 7 ہزار 711 سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ، پنجاب بھر سے ایک ماہ صرف سانس کی بیماری کے 18 لاکھ 63 ہزار 793 مریض رپورٹ ہوئے ،شہر لاہور سے ایک ماہ میں ایک لاکھ 38 ہزار 91 مریض سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ۔
لاہور سے ایک ماہ میں سانس کی بیماری کے ایک لاکھ 26 ہزار 230 مریض رپورٹ ہوئے، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں سات روز میں 36057 مریض رپورٹ ہوئے ، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں سات روز میں سانس کے 32783 مریض رپورٹ ہوئے، لاہور سے سات روز میں استھما کے 1731 مریض سامنے آئے ۔
لاہور سے سات روز میں دل کے 805 مریض سامنے آئے، لاہور سے سات روز میں فالج اٹیک کے 208 مریض رپورٹ ہوئے، لاہور سے سات روز میں آنکھوں کے 530 مریض سامنے آئے ، لاہو ر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7329 مریض رپورٹ ہوئے، لاہور سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سانس کے 6236 ، استھما 496 ، دل کے 176 مریض رپورٹ ہوئے ۔
لاہور سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں فالج اٹیک کے 158 ، آنکھوں کے 263 مریض رپورٹ ہوئے ، پنجاب بھر سے ایک ماہ میں استھما کے ایک لاکھ 14 ہزار 860 مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب بھر سے ایک ماہ میں دل کے مریض 13516 ، فالج اٹیک 5048 ، آنکھوں کے 10494 مریض رپورٹ ہوئے ۔
سات روز میں پنجاب بھر سے کل 5 لاکھ 16 ہزار 439 مریض رپورٹ ہوئے ،سات روز میں پنجاب بھر سے سانس کے 4 لاکھ 78 ہزار 361 مریض رپورٹ ہوئے ،سات روز میں پنجاب سے استھما کے 30824 ، دل کے 2933 مریض رپورٹ ہوئے ،سات روز میں پنجاب سے فالج اٹیک کے 1360 ، آنکھوں کے 2961 مریض رپورٹ ہوئے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب سے کل 93516 مریض سامنے آئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب سے سانس کے 85794 ، استھما 6042 مریض رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں دل کے 547 ، فالج اٹیک کے 385 ، آنکھوں کے 748 مریض رپورٹ ہوئے۔