ایک نیوز:سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئی ایل ایف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارا کیس پڑا اور مفت لڑا ، کل بھی میرا یہاں کیس ہے، وہ کیس بلاول کو ایک پیار بھرا نام دینے پر بنایا گیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آج جج یاسر محمود نے اس کیس میں مجھے بری کیا ، اب دہشت گردی عدالت میں 14 کیس باقی رہ گئے ہیں،کیا سموگ کا علاج یہ ہے کہ تمام چیزوں کو بند کروا دیا جائے ،غریب پر آئی ایم ایف کے معاملے پر قہر ڈالا جا رہا ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے جسٹس یحییٰ خان پر یقین ہے کہ وہ عدلیہ کو آزاد کروائیں گے ، لوگوں کے پاس کھانے کے پیسے ہیں ، موجودہ حکومت اور اس کے حامی نفرت کا نشان بن چکے ہیں ،مجھے معلوم نہیں کہ ٹرمپ کے جیتنے سے کیا ہو گا ،مجھے اتنا معلوم ہے کہ یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے ابھی وقت لگے گا۔