فتنہ الخوارج کے خارجی نورولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پرآگئی

Nov 13, 2024 | 13:52 PM

 ایک نیوز: فتنہ الخوارج کے خارجی نورولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پرآگئی۔
 "آڈیو میں خارجی نور ولی محسود غٹ حاجی کوپاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کے لیےدباو ڈال رہا ہے" ،لیک آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ" مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں" ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے اور سب قربانی دینے کے لیے تیار رہیں۔
  مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں,ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں,لیک آڈیو واضح  ثبوت ہے کہ فتنتہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشتگردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں, فتنہ  الخوارج کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں" ۔
فتنہ الخوارج افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشتگرد حملے کرتے ہیں،یہ ثابت ہو چکا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، لیک آڈیو سےواضح طور پر مستقبل میں بھی افغانستان سے مزید خارجیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔
خارجی نور ولی افغانستان میں بیٹھ کر چھوٹے درجے کے دہشتگردوں کو نام نہاد جہاد میں جان دینے کیلیے مجبور کر رہا ہے،خارجی نور ولی کی ہدایات ظاہر کرتی ہیں کہ حملے کرنے والے نچلے درجے کے دہشتگرد اب افغانستان میں بیٹھے آقاؤں سےتنگ آچکے ہیں۔
اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کے پاکستان کی طرف سے موثر انگیجمنٹ سے خوارجین کے لیے افغانستان کی زمین تنگ پڑتی جا رہی ہے، اگر فتنتہ الخوارج کافتنہ صحیح معنوں میں جہاد ہے تو خارجی نور ولی جیسے سرغنہ خود آگے ہو کر سیکیورٹی فورسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے،یہ حقیقت ہے کہ خارجی نور ولی جہاد کے نام پر اپنے پیروکاروں کو گمراہ کر کے ڈالر کما رہا ہے"۔ 

مزیدخبریں