ایک نیوز: اسرائیل نے غزہ کے مختلف حصوں میں ظالمانہ کارروائیوں کے دوران مزید 64بیگناہ فلسطینیوں کوشہیدکردیا۔
اسرائیل کی جانب سے دیرالبلاح،بیت لاہیہ،نصیرت مہاجرین کیمپ،خان یونس،الکرامہ کونشانہ بنایا گیا،ظالم صہیونی فورسز نے جنوبی لبنان کے پندرہ دیہات کوخالی کرنے کا حکم دیدیا۔
لبنان پرحملوں میں مزید15شہری شہید ہوگئے،دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل پرراکٹ برسادئیے،تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن معطل رہا جبکہ حملوں میں دواسرائیلی شہری مارے گئے۔