پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر130پوائنٹس کا اضافہ 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر130پوائنٹس کا اضافہ 
کیپشن: Pakistan Stock Exchange increased by 130 points at the close of business

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 449 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،196کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 190 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ 
مارکیٹ میں 75 کروڑ 88 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 29 ارب 13 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 93,803 جبکہ کم ترین سطح 92,943 پوائنٹس رہی ۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر8پیسے سستا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 277.93 روپے سے کم ہوکر 277.85 روپے پر بند ہوا۔