نیپال میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

نیپال میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد
کیپشن: نیپال میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

ویب ڈیسک :نیپال نےچین کی مشہور ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ’’ٹک ٹاک ‘‘ پر پابندی عائد کر دی۔
 تفصیلات کے مطابق نیپالی حکومت نے یہ فیصلہ ملکی سلامتی کیلئے’ٹک ٹاک‘ سے درپیش خطرے کی وجہ سے کیا ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق نیپالی حکومت کے فیصلے کے مطابق چینی ایپ ’’ٹک ٹاک‘‘انتشار پھیلانے کا باعث بن رہا تھا۔نیپالی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ریکھا شرما نے کہا کہ اس پابندی کو عملی شکل دینے کیلئے متعلقہ حکام تکنیکی عمل مکمل کر رہے ہیں۔
 دوسری جانب نیپالی اتحادی جماعت کانگریس پارٹی کے رہنما گگن تھاپا نے حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی اظہار پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں بہت جلدی مقبول ہوجانے والےچینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹک ٹاک‘‘پر اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ پابندی عائدکی جا چکی ہے،تاہم اس کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ چکی ہے۔