ویب ڈیسک :پنجاب حکومت کی جانب سے ہونہار و مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان 2023 میں 60 فیصد نمبر کے ساتھ پاس کرنے والے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔
آن لائن درخواست پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ میں جمع کروائی جاسکیں گی۔ یتیم طلباوطالبات سکالر شپ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔
60 ہزار سے کم تنخواہ والے گریڈ 1 سے 4 تک کے سرکاری ملازمین کے بچے اہل ہوں گے۔
اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے طلباوطالبات اپلائی کرسکیں گے۔ خصوصی طلباوطالبات بھی سکالرشپ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔
دہشت گردی میں شہید ہونے والے سویلین کے بچے بھی اہل ہوں گے۔ درخواستیں 31 جنوری تک پیف کو آن لائن جمع کروائی جاسکیں گی۔