بابر اعظم کی کپتانی :شاہد آفریدی بھی بول پڑے

بابر اعظم کی کپتانی :شاہد آفریدی بھی بول پڑے
کیپشن: بابر اعظم کی کپتانی :شاہد آفریدی بھی بول پڑے

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے دورے میں بابر اعظم کو ہی کپتان ہونا چاہیے ۔

شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سے کافی امید تھی۔ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی بھی تھے اور کنڈیشنز بھی۔ پاکستان نے صلاحیت کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ماحول اسی طرح کا ہوتا ہے۔ بڑے ایونٹ میں آپ کو پریشر لینا ہوتا ہے۔ بابر اعظم کو ہی دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کرنا چاہیے۔ یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ہوگا۔ ورلڈ کپ میں جن ٹیموں نے اچھا کھیلا وہ اوپر ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ اتنی غلطیاں کریں گے تو پھر جیت نہیں سکتے۔ گراس روٹ کرکٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چیمپینز ٹرافی کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔ بھارت جو کر رہا ہے اسے کرنے دیں آپ اپنے معاملات پر توجہ دیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم میرا فیورٹ رہا ہے وہ چار سال سے قومی ٹیم کا کپتان ہے اس کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں بابر اعظم بطور لیڈر کامیاب نہیں ہوسکے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے  پاکستانی ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں یہ امید نہیں کہ قومی ٹیم اس طرح شکست کھائے گی،  قومی ٹیم کے تینوں شعبوں میں بہت ساری غلطیاں تھیں اور اس میں جارحانہ پن بھی نظر نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے کھلاڑی بورڈ کے پاس نہیں جاسکتے پی سی بی کا کام ہے کہ وہ سابق کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھائے۔