ایک نیوز:سینیٹر فیصل سلیم نےڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضی کے خلاف تحریک استحقاق سینیٹ میں پیش کردی۔
تحریک استحقاق کے متن کے مطابق غلام سرور خان کے پائلٹس کے لائسنس سے متعلق بیان پرایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان پہنچنے پر سب کمیٹی بنائی گئی تھی۔سب کمیٹی میں پائلٹ کے لائسنس سے متعلق اسکروٹنی کی گئی ۔سب کمیٹی کی رپورٹ کو ایوی ایشن کمیٹی نے اختیار کیا ۔
متن کے مطابق لائسنس کے رینیول اور بحالی کا وقت ٰآیا تو ڈی جی ای اے اے نے اس پر ایک مرتبہ نہیں دو تین بار کمیٹی کو مس گائیڈ کرنے کی کوشش کی ۔آخری میٹنگ میں ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضی نے سلیم مانڈوی والا کے ساتھ بدتمیزی کی۔ڈی جی سی اے اے نے کہا میں کمیٹی کی باتوں کو نہیں مانتا۔سلیم مانڈوی والا اجلاس سے اٹھ کر جارہے تھے ہم نے ان کو منت کرکے جانے سے روکا ۔
ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف تحریک استحقاق ایوان نے منظور کرلی ۔چیئرمین سینیٹ نے تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی۔