ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے قبل کوچنگ کے لیے سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے کچھ اعلیٰ عہدیدار آسٹریلیا کا دورہ سر پر ہونے کی وجہ سے تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔جبکہ پی سی بی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے معاملے پر ٹیم ڈائریکٹر، ہیڈ کوچ، منیجر اور کپتان کی رپورٹ کا منتظر ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر 15نومبر کی رات دبئی سے لاہور پہنچیں گے۔ مکی آرتھر کی آمد کے بعد مینجمنٹ کے اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اگلے ایک، دو روز میں کرکٹرز کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کریں گے۔