ایک نیوز :لاہورہائیکورٹ نے راولپنڈی کے پلازے سے برآمد ہونیوالی 40کروڑ کی رقم کو قانونی قرار دیدیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں 16 ستمبر کو مری روڈ پر واقعہ نجی پلازے سے خفیہ لاکرز سے 40 کروڈ روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
منی ٹریل فراہم کرنے کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے مالکان کو رقم فراہم نہیں کی جارہی تھی۔نجی پلازے کے مالک نے لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ میں ایف آئی اے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کوطلب کررکھا تھا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت میں بیان دیا کہ منی ٹریل کی تصدیق ہوچکی ہے، نوٹسز بھی واپس لئے ہیں، غیر ملکی کرنسی کی اطلاع بھی غلط نکلی۔
عدالت نے منجمد کی گئی رقم فوری ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کیس کی سماعت کی ۔