سعودی عرب: پیر سے جمعرات تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

Nov 13, 2023 | 21:04 PM

ویب ڈیسک :سعودی محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں پیر سے جمعرات تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ ریجنز کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔
منگل اور بدھ کے دوران الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، الحدود الشمالیہ، حائل، قصیم کے بعض علاقوں میں درمیانے جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
مشرقی ریجن کے متعدد علاقے بھی منگل سے جمعرات تک بارش کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ریاض ریجن میں بدھ اور جمعرات کو بارش کی توقع ہے۔
منگل اور بدھ کے روز جدہ، بحرہ، رابغ، خلیص، اللیث اور قنفذہ میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔منگل کے دن ینبع، العیض، بدر، وادی الفرع، املج اور الوجہ کے علاوہ مکہ مکرمہ شہر اور طائف کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں