ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی،وزیراعظم

Nov 13, 2023 | 20:34 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا ۔وزیر اعظم کوںٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے بریفینگ دی گئی۔ اجلاس میں ایف بی آر کی ری اسٹرکچر نگ کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے،جامع لائحہ عمل پیش کرنے،تعلقہ اداروں کی تجاویز بھی شامل کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم کوںٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے بریفینگ دی گئی۔

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔سمگلنگ کے کنٹرول کے لئے پچھلے دنوں کافی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تندہی سے کام کرنا ہو گا۔

 اجلاس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ، چیئرمین ایف بی آر، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں