سندھ: اسکولوں میں 22  سے 31 دسمبر تک چھٹیاں

سندھ: اسکولوں میں 22  سے 31 دسمبر تک چھٹیاں
کیپشن: Sindh AnnouncesWinter Vacation Schedule for 2024

ایک نیوز :سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر تعلیم سندھ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چھٹیوں سے متعلق اعلان کیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ یکم جنوری 2024 سے اسکولوں میں تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
اجلاس میں تعلیمی سال کی شروعات، امتحانات کا شیڈول، چھٹیوں اور دیگر اہم فیصلوں پر بحث کی گئی اور سندھ بھر کے کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک امتحانات مئی کے پہلے ہفتے ،انٹر امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہونگے جب کہ میٹرک نتائج 31جولائی اور انٹر نتائج اگست کے دوسرے ہفتے تک جاری کیے جائیں گے۔