اہم سیاسی شخصیت و سابق رکن پنجاب اسمبلی ن لیگ میں شامل

Nov 13, 2023 | 19:56 PM

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار چنوں خان لغاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے کی سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
 

مزیدخبریں