اسرائیل کی لبنان کیساتھ جنگ کی دھمکی

Nov 13, 2023 | 18:56 PM

ایک نیوز :اسرائیلی حکام نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ مکمل جنگ کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

وال سٹریٹ  جرنل کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی حکام نے خبردار کیا کہ اگر ایک مکمل تنازعہ شروع ہوا تو وہ حزب اللہ کو تباہ کر دیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی  فوج اور ریسکیو سروسز کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے سے اسرائیل کی حدود میں داغے گئے ٹینک شکن میزائلوں کے تازہ حملے کے باعث کم از کم ایک درجن سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمی ہونے والے شہری نہیں بلکہ اسرائیلی فوجی ہیں تاہم اسرائیل کی فوج نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عام شہری ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق  تازہ حملوں کے بعد اسرائیل، لبنان سرحد پر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

قبل ازیں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ  ہم نہ جھکیں گے اور نہ کسی کے دباؤ میں آئیں گے، غزہ میں جاری جنگ کا ذمہ دار امریکا ہے، اسرائیل مذاکرات کرکے اپنے قیدی واپس لے سکتا ہے۔ عرب، مسلم ممالک کو غزہ میں جنگ روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں