وزیر اعلی کا صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑا اقدام 

وزیر اعلی کا صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑا اقدام 
کیپشن: وزیر اعلی کا صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑا اقدام 

ایک نیوز :وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کاروبار میں آسانی ، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑا قدم اٹھالیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں  ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کا ماسٹر پلان پیش کیا گیا،وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ آئندہ ماہ ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کا کام مکمل کرلیا جائے گا-کارروباری افراد کی آسانی کے لئے الفلاح بلڈنگ میں ون ونڈو سسٹم بنایا جائے گا -بزنس کمیونٹی ساری معلومات آن لائن پورٹل سے حاصل کر سکے گی -تمام محکموں کے فوکل پرسن مقرر کیے جائیں گے-سٹیرنگ کمیٹی اور آپریشنل کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا  -

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ون ونڈو آپریشن کے سسٹم سے متعلقہ امور   جلد طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کے آفس میں بیٹھنے کی گنجائش کو بڑھایا جائے -ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی طرز پر ون ونڈو آپریشن سسٹم بنایا جائے -لانگ ٹرم ایس او پیز بنائے جائیں، ایس او پیز ہونگے تو ہی ون ونڈو آپریشن کا سسٹم کامیاب ہوگا -

اجلاس میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر،سیکرٹریز انڈسٹریز، لوکل گورنمنٹ،ماحولیات،کمشنرلاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی،ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی،سی ای او فیڈمک،سی ای او پیڈمک،ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔