پہلے دن 94کروڑ کا بزنس ،ٹائیگر 3 نے بالی وڈ کی فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے

Nov 13, 2023 | 18:11 PM

ایک نیوز :بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان  کی جاسوس ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ٹائیگر  3 نے ریلیز کے پہلے دن94کروڑ کما کر بالی وڈ کی فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

 منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ نے پہلے دن باکس آفس پر 94 کروڑ کا بزنس کرکے بالی وڈ سمیت سلمان خان کی تمام فلموں کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ ’’ٹائیگر 3‘‘کو گزشتہ روز دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔

 رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 42.30 کروڑ کا بزنس کیا تھا، یہ فلم سال 2019 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 40.35 کروڑ کمائے تھے۔

مزیدخبریں