نوازشریف کا فضل الرحمان کو فون،خیریت دریافت کی

نوازشریف کا فضل الرحمان کو فون،خیریت دریافت کی
کیپشن: Nawaz Sharif's call to Fazlur Rehman, inquired about his well-being

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان کوفون،خیریت دریافت کی۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق نوازشریف نے مولانافضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطے میں ملکی وسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا۔ رہنماؤں  نےباہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا ۔

ترجمان کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے جلد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی خواہش کااظہار بھی کیا۔