اسد قیصر راہداری ریمانڈ پر کے پی حکام کے حوالے 

Nov 13, 2023 | 17:47 PM

ایک نیوز : اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ کے  مقدمے میں نامزد سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو عدالت پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق عدالت نے راہداری ریمانڈ پر اسد قیصر کوکے پی کے حکام کے حوالہ کردیا۔سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے کی۔محکمہ اینٹی کرپشن کے پی کے حکام نے استدعا کی کہ صوابی میں درج مقدمہ میں اسدقیصر مطلوب ہیں۔ اسد قیصر کو صوابی منتقل کرنے کیلئے راہداری ریمانڈ مطلوب ہے، 

عدالت نے اسد قیصر کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایک روز میں متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

مزیدخبریں