ایک نیوز : کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/03bQFhu6nA#SBPExchangeRate pic.twitter.com/HlXi8EpFyt
— SBP (@StateBank_Pak) November 13, 2023
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 52پیسے مہنگا ،287.03سے بڑھ کر 287.55روپے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے مہنگا ہو کر 289روپے پربند ہوا ۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز زبردست تیزی رہی ۔ ہنڈرڈانڈیکس انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا ۔ انڈیکس 56 ہزار 583 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک گیا ۔ مارکیٹ 1132 پوائنٹس کے اضافے سے 56 ہزار 523 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 217 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 147 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 56,583 جبکہ کم ترین سطح 55,644 رہی۔مارکیٹ میں 65 کروڑ 44 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔