بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے دیا گیا سوالنامہ ایک نیوز کوموصول

بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے دیا گیا سوالنامہ پی این این کوموصول
کیپشن: بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے دیا گیا سوالنامہ پی این این کوموصول

ایک نیوز :بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے دیا گیا سوالنامہ ایک نیوز نے حاصل کر لیا۔

تفصیلا ت کےمطابق ملین پاؤنڈز نیشنل کرائم ایجنسی سکینڈل پر نیب تحقیقات سے متعلق سوالنامہ 12 سوالات پرمشتمل ہے۔بشریٰ بی بی کو دو ہفتوں میں 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں 11 سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نیب نے بشریٰ بی بی سے جوسوالات کئے وہ در ذیل ہیں ۔

1۔ آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟ اسلامی تدریس کا کورس بھی کیا ؟ 

2۔القادر ٹرسٹ پراجیکٹ بنانے کا مقصد کیا ہے ؟

3۔فرح شہزادی سے آپ کا تعلق کیا ہے ؟ 

4۔کیا آپ کو علم ہے کہ بشریٰ بی بی نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے اسلام آباد میں 240 کنال زمین حاصل کی ؟

 5۔کیا آپ ٹرسٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بطور استاد بھی کوئی ذمہ داریاں اداکررہی ہیں ؟

6۔کیا آپ بطور ٹرسٹی یا بطور استاد یونیورسٹی سے کسی قسم کی تنخواہ لیتی ہیں ؟

نیب نے القادر ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا۔