پارلیمنٹ کواعتماد میں لئے بغیر کابل کے دورے کیوں کئے گئے؟ اسحاق ڈار

Nov 13, 2023 | 17:20 PM

ایک نیوز :سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردی میں کمی ہوگئی تھی  پھر اچانک کیسے اضافہ ہوگیا؟وہ کون تھا جس نے جیل سے دہشتگردوں کورہا کرایا؟

تفصیلات کے مطابق سینیٹ  اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے قائد ایوان اسحاق ڈارنے کہا کہ ضرب عزب کے لئے 100ارب روپے درکار تھے جو ہم نے فراہم کئے۔دہشتگردی کے خلاف پھر فیز ٹو آیا رد الفساد کو بھی  کامیابی سے مکمل کیا۔

ان کا کہناتھا کہ ہمیں غلطیوں کا احساس ہونا چاہئے ،کس نے کہا تھا کہ جیل میں موجود دہشت گردوں کو رہا کیا جائے۔قومی اسمبلی نہیں ہے حکومت سب سے پہلے دہشت گردی سے متعلق اعداد و شمار دے۔ بتایا جائے کہ دہشت گردی میں کمی آئی اور پھر اضافہ کیوں ہوگیا ہے۔ہم نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر سے کیوں کابل میں ملاقاتیں کیں؟حکومت ان کیمرہ یا جیسے بھی ہو سینیٹ کو اعدادوشمار اور حقائق سے آگاہ کرے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کی جو بھی پراپرٹی ہے اسے انہیں ساتھ لے جانے کی اجازت ہونی چاہئے۔

مزیدخبریں