ایک نیوز :سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کاکہنا ہے کہ کم ڈرائیور کی وجہ سے ایک ہی خاندان کی6جانیں ضائع ہونا افسوسناک ہے۔ والدین کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں۔
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کاکہنا تھاکہ لاہور ڈیفنس میں پیش آنیوالا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ کم عمر ڈرائیور کیوجہ سے 6 معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔بطور سی ٹی او میری ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے حادثات کو مستقبل میں روکا جائے۔اس حادثے سے پہلے کم عمر ڈرائیور کو چالان کیا جاتا تھا۔اب کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی۔
مستنصر فیروز کا کہنا تھاکہ کم عمر ڈرائیورز سرکاری نوکری، ویزہ کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔کم عمر ڈرائیورز کو تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے نا اہل قرار دیا جائے گا۔والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔