عسکری ٹاور جلاؤ گھیرا ؤ کیس،یاسمین راشد کی ضمانت پرنوٹس جاری 

Nov 13, 2023 | 16:45 PM

ایک نیوز :انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیرا کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ۔عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔عدالت نے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں