جلاؤ گھیراؤ کیس،5ملزمان کی ضمانتوں پر دلائل طلب

Nov 13, 2023 | 16:41 PM

ایک نیوز :انسدادِ دہشت گردی عدالت  نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں ملزمان کی ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

رہنما تحریک انصاف خدیجہ شاہ سمیت پانچ ملزمان نے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔عدالت نے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 15نومبر تک ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں