190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: بشریٰ بی بی تفتیش مکمل ہونے پر نیب آفس سے روانہ

Nov 13, 2023 | 15:55 PM

ایک نیوز: نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ بشریٰ بی بی سے نیب راولپنڈی آفس میں تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سابق خاتون اول نیب آفس سے روانہ ہوگئی ہیں۔ 

نیب کی جانب سے بشری بی بی کو 11 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا گیا ہے۔ نیب نے بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں 11 سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں