عمران خان کے داماد نے ن لیگ کا ٹکٹ مانگ لیا

Nov 13, 2023 | 15:23 PM

ایک نیوز: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سوتیلی بیٹی کے شوہر نے ن لیگ سے الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشری بی بی کے داماد حیات مانیکا نے پی پی 193 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی درخواست کی ہے۔ 

یاد رہے کہ حیات مانیکا سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا کے بیٹے ہیں۔ حیات مانیکا کی والدہ بھی ن لیگ سے رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔

مزیدخبریں