بھارتی ہائی کمشنر کی گرفتاری پر 1 لاکھ ڈالر کا انعام

Nov 13, 2023 | 15:15 PM

  ویب ڈیسک :  سکھ فار جسٹس تنظیم  نے نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمشنرسنجے ورما کو گرفتار کرنے والے کے لئے 1 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے  بھارتی  ہائی کمشنر سنجے ورما کی ’ شہری گرفتاری‘ کے لیے ایک لاکھ کینیڈین ڈالر کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔ 

'انعام' کا اعلان کرتے ہوئے۔خالصتانی  رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نےسنجے ورما پر 'بد نیتی سے' ایئر انڈیا کے لیے دہشت گردی کے خطرے کا خدشہ پیدا کرنے کا الزام لگایا۔

دراصل، پنوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کیا تھا اور 19 نومبر کو احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل کے دوران ایئر انڈیا کی پروازوں سے سفر نہ کرنے کی وارننگ دی تھی۔

 اس ویڈیو پر ہنگامہ آرائی کے بعد، کینیڈین حکومت اور رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے کہا کہ وہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

'شہری گرفتاری' کیا ہے؟

یہ دفعات 'Citizen's Arrest and Self-defence Act'، کینیڈا کے ضابطہ فوجداری کے سیکشن 494(1) میں بنائے گئے ہیں۔ جس کے تحت :۔

(1) کوئی بھی شخص بغیر وارنٹ کے کسی دوسرے شخص کو گرفتار کر سکتا ہے۔

(a) کوئی بھی شخص جس کو وہ جرم کا ارتکاب کرتا دیکھےیا ایسا خدشہ ہو کہ وہ کوئی جرم کرسکتاہے

(ب) وہ شخص جس جو عادی مجرم ہو یا کسی خاص مقصد کے تحت تشدد کررہاہو۔

(i)  جس  نے مجرمانہ کام کیا ہے۔

(ii)  کوئی شخص فرار ہورہاہے یا اس کی تلاش کی جارہی ہو۔

مزیدخبریں