فلم’’ ریبل مون۔ پارٹ ون : چائلڈ آف فائر‘‘کادھماکہ خیز ٹریلرریلیز 

Nov 13, 2023 | 14:19 PM

ایک نیوز : نیٹ فلکس نے زیک سنائڈر کی فلم ’’ ریبل مون۔ پارٹ ون : چائلڈ آف فائر‘‘کادھماکہ خیز نیا ٹریلر  ریلیز کردیا۔

 فلم  15 دسمبر کو ایک ہفتے کی محدود تھیٹر ریلیز اور 22 دسمبر کو Netflix پر ایک وسیع اسٹریمنگ ریلیز  کی جاررہی ہے ۔

سنائیڈر کی  سائی فائی فلم میں صوفیہ بوٹیلا، ایڈ سکرین، کلوپیٹرا کولمین اور کیری ایلویس اہم کردارادا کررہے ہیں۔ 

کہانی کا مرکزی خیال   ایک  لڑکی کے گرد گھومتا ہے جسے  گلیکسی کو حملے سے بچانے کے لیے جنگجوؤں کا ایک گروپ  ڈھونڈنا ہے۔ 

 سنائیڈر کا کہنا تھاکہ 'آرمی آف دی ڈیڈ' اینی میٹڈ سیریز میں دراصل 'ریبل مون' کا ایک کردار ہے  جس کے لیے 172 صفحات پر مشتمل اسکرپٹ لکھا تھا فلم ’’ ریبل مون‘‘ کا پارٹ ٹو بھی آئے گا جبکہ  ہر حصے میں ڈائریکٹر کٹ دستیاب ہوگا، جو صرف بالغوں کے لیے ہے۔

مزیدخبریں